انگلینڈ کیخلاف سیریز قومی ٹیم کے لئے آسان نہیں ہوگی، وسیم خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وسیم خان

لاہور: پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز قومی ٹیم کے لئے آسان نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ پریکٹس ملے گی، پاکستان ٹیم کو کافی عرصے سے میچ پریکٹس نہیں ملی، اس کے باعث دشواریاں پیدا ہوسکتی ہیں۔

وسیم خان نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی سخت محنت کر رہے ہیں امید ہے اچھے نتائج آ ئیں گے، اسٹیڈیم میں ہر قسم کی سہولتیں موجود ہیں، قومی ٹیم نے حالیہ دنوں بھرپور محنت اور پریکٹس کی ہے اور انشاء اللہ ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہا کہ موجودہ کورونا وباء کے باعث دنیا کے حالات خراب ہیں، جب حالات ٹھیک ہوں گے تو ٹیم فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام کریگی۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ میں قیام پذیر ہے جبکہ پہلا ٹیسٹ 5 اگست سے کھیلا جائے گا۔خیال رہے کہ گیندکو تھوک سے چمکانے پر پابندی نے انگلینڈ اور قومی ٹیم کے لیے ایک چیلنج کھڑا کردیا ہے۔

Related Posts