سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق، شوبز ستارے کیا کہتے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی، ایک اور اداکارہ کا بیان سامنے آگیا
سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی، ایک اور اداکارہ کا بیان سامنے آگیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی سجل علی اوراحد رضا میر کی طلاق کی باقاعدہ تصدیق خاتون صحافی آمنہ عیسانی کی جانب سے کل ہوئی جس کے بعد پاکستانی شوبز ستاروں نے بھی اس پر ردعمل کا اظہار کردیا۔

گزشتہ کل خاتون صحافی نے دعویٰ کیا کہ سجل اور احد کے درمیان قانونی طور پر طلاق ہوچکی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر سجل اور احد ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا ۔

سوشل میڈیا پر سجل اور احد رضا میر کی طلاق کی افواہوں کے بعد پاکستانی شوبز ستارے بھی اپنا ردعمل دینے پر مجبور ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:سجل علی اور احد رضا میر کی قانونی طور پر طلاق ہوچکی ہے، صحافی کا دعویٰ

خیال رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی افواہیں 22 مارچ کے بعد اس وقت سامنے آئیں جب اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے نام سے احد رضا میر کا نام ہٹایا۔

اس سے قبل بھی دونوں کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی خبریں سامنے آتی رہی تھیں مگر گزشتہ 6 ماہ سے دونوں کی جانب سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔

سجل علی اور احد رضا میر نے چند سال تک ایک ساتھ ڈرامے کرنے کے بعد مارچ 2020 میں شادی کی تھی، تاہم ان کے درمیان شادی کے سوا سال بعد ہی اختلافات کی خبریں آنا شروع ہوئی تھیں اور اب شادی کے دو سال مکمل ہونے پر ان کی طلاق کی خبریں پھیل رہی ہیں اور دونوں نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

Related Posts