رواں سال کا دوسرا اور آخری مکمل چاند گرہن آج ہوگا، محکمہ موسمیات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رواں سال کا دوسرا اور آخری مکمل چاند گرہن آج ہوگا، محکمہ موسمیات
رواں سال کا دوسرا اور آخری مکمل چاند گرہن آج ہوگا، محکمہ موسمیات

کراچی:محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن آج ہوگا، چاند کو مکمل گرہن لگے گا۔ پاکستان میں چاند گرہن کا مشاہدہ جزوی طور پر کیا جاسکے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز دن ایک بج کر دو منٹ پر ہوگا، پاکستان میں جزوی چاند گرہن کا مشاہدہ ہوسکے گا جبکہ ایشیا، آسٹریلیا، شمالی وجنوبی امریکا میں مکمل چاند گرہن ہوگا۔

اس کے علاوہ شمالی اور مشرقی یورپ کے بیشتر حصوں میں بھی مکمل چاند گرہن ہوگا۔

چاند گرہن سے متعلق پاکستان میں سب سے مشہور تصوراتی باتوں میں سے ایک یہ ہے کہ گرہن کو دیکھنے سے آپ کی بینائی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سائنسدان 2025 میں چاند پر پودے اگانے کی کوشش کیوں کرنا چاہتے ہیں؟

اس کے علاوہ بھارت میں عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ چاند گرہن کے دوران کسی کو کھانا یا پینا نہیں چاہیے، زیادہ تر لوگوں کا خیال ہے چاند گرہن کے دوران کھانا خراب ہوجاتا ہے اور بدہضمی کا سبب بن سکتا ہے۔

واضح رہے کہ چاند گرہن اس وقت دیکھنے کو ملتا ہے جب زمین اپنے مدار میں چکر کاٹتے ہوئے سورج اور چاند کے درمیان آجاتی ہے اور سورج کی روشنی چاند تک نہیں پہنچ پاتی، اس دوران چاند سیاہ ہونا شروع ہوجاتا ہے جسے گرہن لگنا کہتے ہیں۔

Related Posts