سعودی وزارت حج نے خلیجی ممالک کیلئے عمرہ پروگرام کی نئی شرائط جاری کردیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی وزارت حج نے خلیجی ممالک کیلئے عمرہ پروگرام کی نئی شرائط جاری کردیں
سعودی وزارت حج نے خلیجی ممالک کیلئے عمرہ پروگرام کی نئی شرائط جاری کردیں

جدہ: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے خلیجی ممالک کے شہریوں کے لیے کورونا ایس او پیز کے تحت عمرہ پروگرام کی نئی شرائط جاری کردیں۔

سعودیہ کے نائب وزیر حج و عمرہ کے مطابق خلیجی ممالک سے آنے والوں کو کورونا ویکسین کا کورس مکمل کرنا لازمی ہوگا۔

وزارت حج کا کہنا ہے کہ معتمرین مکہ مکرمہ میں قائم انتہائی نگہداشت کے مرکز میں عمرہ کی ادائیگی سے کم از کم 6 گھنٹے قبل رجوع کرنے کے پابند ہوں گے۔ نگہداشت کے مرکز میں ان کی میڈیکل ہسٹری دیکھنے کے بعد ’محفوظ‘ کیٹگری کی تصدیق کی جائے گی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق محفوظ کیٹگری کی تحقیق ہونے کے بعد عمرہ کے لیے آنے والوں کو مخصوص کمپیوٹرائزڈ ’ڈیجیٹل کڑا‘ دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دُنیا کے 200 سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 13 کروڑ 80 لاکھ 97 ہزار 978 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ 29 لاکھ 74ہزار 387 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ 

مہلک کورونا وائرس کا شکار ہونے والے1 لاکھ 6 ہزار 40 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 40 لاکھ 13 ہزار ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کے متاثرین میں سے 11 کروڑ 11لاکھ 10 ہزار 590 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 39 لاکھ 6 ہزار 961 افراد وائرس کے باعث معمولی تکالیف کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : دُنیا بھر میں کورونا سے 13 کروڑ 80لاکھ افراد متاثر، 29 لاکھ 74 ہزار ہلاک

Related Posts