سعودی حکومت نے خانہ کعبہ کو چھونے اور اجتماعی افطار پر پابندی لگا دی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی حکومت نے خانہ کعبہ کو چھونے اور اجتماعی افطار پر پابندی لگا دی
سعودی حکومت نے خانہ کعبہ کو چھونے اور اجتماعی افطار پر پابندی لگا دی

اسلام آباد: سعودی حکومت نے رمضان المبارک میں کورونا وبا کے پیش نظر ایس او پیز جاری کردیئے ہیں جس کے تحت عمرہ متعمرین کو خانہ کعبہ چھونے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ مسجد نبویؐ میں اجتماعی افطاری اور اعتکاف پر بھی پابندی ہو گی۔

سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقدس مساجد کے انتظامی بورڈ کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر رمضان 1442 کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے خصوصی احکامات جاری کیے گئے ہیں  جس کے تحت تحت مسجد الحرام میں مطاف عمرہ کا اجازت نامہ رکھنے والے متعمرین کو صرف آنے کی اجازت ہو گی تاہم مطاف میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو میں شیخ الرحمان السدیس کا مزید کہنا تھا کہ مطاف کے صحن کا ایک حصہ عمرہ زائرین کے لیے خاص ہوگا جبکہ مسجد الحرام میں 5 مصلے ہوں گے، مشرقی صحن میں بھی نماز کے لیے صفیں قائم کی جائیں گی۔

رمضان کے لیے بنائے گئے ایس او پیز کی تفصیل 

1-عمرہ متعمرین کو خانہ کعبہ چھونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

2-حرمین شریفین کی مساجد میں داخلے کے وقت ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

3-ہینڈ سینٹائزر ہر جگہ دستیاب ہوں گے۔

4-افطار دسترخوان لگانے پر پابندی ہوگی البتہ افطار پیکٹ پیش کیے جاسکیں گے۔

5-حرمین شریفین کی دونوں مساجد میں اعتکاف پر پابندی ہوگی۔

6-آب زم زم صرف انفرادی طور پر بوتلوں میں مہیا کیا جائے گا۔

7-حرمین شریفین میں صرف کھجور کے ساتھ داخلے کی اجازت ہوگی باقی ہر قسم کی خوراک تقسیم کرنے پر پابندی ہوگی۔

8-مطاف عام عبادت گزاروں کے لیے بند رہے گا۔

9-مکہ میں عبادت گزاروں کو صرف شاہ عبداللہ کی توسیع والے حصے، پہلی منزل اور صحن میں عبادت کرنے کی اجازت ہوگی۔

10-صرف 10 رکعت تراویح اور 3 رکعت وتر پڑھائی جائیں گی۔

مقدس مساجد کے انتظامی بورڈ کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس کا کہنا ہے کہ عمرہ معتمرین کو چاہیے کہ مسجد الحرام یا مسجد نبویؐ آنے سے قبل کورونا وائرس کی ویکسی نیشن بھی کروالیں۔

الرحمان السدیس نے مسجد الحرام کے مترجمین کے حوالے سے بتایا کہ زائرین کے لیے حرم گائیڈ کی سہولت فراہم کی جائیں گی اور 23 زبانوں میں مفتیان کرام کے سامنے زائرین کے سوالات پیش کریں گے اور پھر ان کے جواب کا خلاصہ زائر کی زبان میں بیان کیا جائے گا۔

Related Posts