وائرل ویڈیو کا ڈراپ سین، شہری سے موٹر سائیکل چھیننے والا جعلی پولیس اہلکارنکلا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وائرل ویڈیو کا ڈراپ سین، شہری سے موٹر سائیکل چھیننے والا جعلی پولیس اہلکارنکلا
وائرل ویڈیو کا ڈراپ سین، شہری سے موٹر سائیکل چھیننے والا جعلی پولیس اہلکارنکلا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی پر شہری سے موٹرسائیکل چھیننے اور خود کو کراچی پولیس کا اہلکار ظاہر کرنے والا شخص ڈکیت نکلا، مذکورہ شخص کا پولیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے شہری کی موٹر سائیکل چھیننے والے شخص کو شہریوں نے پکڑ لیا تھا، جس پر اُس کا کہنا تھا کہ میں پولیس اہلکار ہوں، مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔

ایم ایم نیوز نے جب پولیس حکام سے رابطہ کیا تو اُن کا کہنا تھا کہ ملزم کو ہم نے گرفتار کرلیا ہے، ملزم کا نام سید کامران علی اور اس کے والد کا نام سید قربان علی ہے، ملزم کے پاس سے بر آمد ہونے والی سرکاری نمبر پلیٹ کی موٹر سائیکل بھی چوری کی ہے جس کی ایف آئی آر نیو ٹاؤن تھانے میں درج ہے۔

ملزم کے پاس سے بر آمد ہونے والا پولیس کارڈ بھی جعلی ہے، جبکہ اسلحہ بھی غیر قانونی ہے، جس کا لائسنس ملزم ابھی تک پیش نہیں کرسکا ہے، جس کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ڈی آئی جی پولیس نے واقعہ کی انکوائری کیلئے کمیٹی قائم کردی تھی، کمیٹی کا کہنا ہے کہ مبینہ اہلکار ایس ایس یو کے ماتحت بھی کام نہیں کر رہا، سیکورٹی زون ٹو کے مطابق مبینہ اہلکار ان کے پاس تعینات نہیں، سیکورٹی کے دیگر محکموں کو بھی چیک کیا گیا مگر کوئی ریکارڈ نہیں ملا۔

مزید پڑھیں: کراچی، ڈکیتی میں ملوث پولیس اہلکار کون ہے ؟اہم انکشافات

Related Posts