سعودی حکومت نے خانہ کعبہ کے گرد چار دیواری کھڑی کردی، معاملہ کیا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی حکومت کی جانب سے گزشتہ شب خانہ کعبہ کے اندرونی حصے میں اصلاح و مرمت کا آغاز کر دیا گیا اور اس سلسلے میں ایک چار دیواری بھی کھڑی کر دی گئی ہے، آئیے جانتے ہیں اس کی وجہ کیا ہے؟

عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت کے منتخب کردہ اداروں کی سربراہی میں مقررہ پروگرام کے تحت دیکھ بھال اور اصلاح و مرمت کے لیے خانہ کعبہ کے اطراف چار دیواری کھڑی کر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارتِ خزانہ کے ماتحت منصوبہ جات کے ادارے نے متعلقہ سرکاری اداروں کے تعاون سے اپنی نگرانی میں خانہ کعبہ کی دیکھ بھال اور اصلاح و مرمت کا کام شروع کیا ہے۔

سعودی وزارتِ خزانہ کے ماتحت منصوبہ جات کا ادارہ گزشتہ 7 برس سے مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی ﷺ کی توسیع کے منصوبوں کی نگرانی کر رہا ہے۔

ادارے نے مسجد الحرام میں توسیع کا سب سے بڑا منصوبہ مطاف میں توسیع، مسجد نبوی ﷺ اور اس کے صحنوں میں تیسری سعودی توسیع کا منصوبہ اپنی نگرانی میں مکمل کرایا۔

اسی ادارے نے 2019ء میں خانہ کعبہ سے متعلقہ امور کی اصلاح و مرمت کرائی تھی۔

Related Posts