ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں اسپنرز کا کرداراہم ہو گا،امام الحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں اسپنرز کا کرداراہم ہو گا،امام الحق
ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں اسپنرز کا کرداراہم ہو گا،امام الحق

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق نے کہا ہے کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں سپنرز کا کرداراہم ہو گا۔

امام الحق کا لاہور میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پوری ٹیم ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں جان مارے گی نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے،فوکس ٹریننگ پر ہے، اپنے سویپ شاٹ کو بہتر کرنے کے لیے بھرپور پریکٹس کر رہا ہوں۔

پاکستان میں 6سے 7ماہ گرمی پڑتی ہے اس سے واقف ہیں، تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھی کام ہورہا ہے، سٹرائیک ریٹ پر کام ہونے والا ہے۔

امام الحق نے کہا کہ مجھے اپنے سویپ شاٹ کو بہتر کرنا ہے، جس کے لیے بھرپور پریکٹس کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز جب آئے گی تو اس کے بارے میں سوچوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ یا ون ڈے میچز نہ بھی ہو رہے ہوں تو میری روٹین میں فرق نہیں آتا، میرے لیے کوئی آف سیزن نہیں ہے۔امام الحق نے کہا کہ سری لنکا کی ٹرننگ وکٹوں کے مطابق یہاں کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلی اور نئی مینجمنٹ میں بہت فرق ہے، براڈ برن کا طریقہ کارمختلف ثقلین مشتاق کا بتانے کا انداز کچھ اور تھا۔امام الحق نے کہا قوم کو ہماری ٹیم سے بہت امیدیں ہیں، ایشین کنڈیشنز ہماری ٹیم کو بہت سپورٹ کرینگی۔

مزید پڑھیں:میسی کو بیجنگ ائیرپورٹ پرگرفتار کرنے کی اصل وجہ سامنے آگئی

امام الحق نے کہا کہ میں الٹا سیدھا کھاؤں یا ٹریننگ نہ کروں تو میرا وزن بڑھ جاتا ہے، میں سارا سال جِم ٹریننگ جاری رکھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں سپنرز کا کرداراہم ہو گا۔

Related Posts