اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کا کردار متنازع نہیں ہونا چاہیے، بلاول

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کا کردار متنازع نہیں ہونا چاہیے، بلاول
اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کا کردار متنازع نہیں ہونا چاہیے، بلاول

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کا کردار متنازع نہیں ہونا چاہیے۔

قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہمیں دھمکی دی گئی کہ 19 ویں ترمیم پاس کرو ورنہ اٹھارہویں ترمیم کو اڑا کر رکھ دیں گے، 19 ویں آئینی ترمیم کو منظور کرنا پیپلز پارٹی کی حکومت کی غلطی تھی، ہم دھمکی میں آگئے اور انیسویں ترمیم پاس کرلی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے مطالبہ کیا کہ عدالتی اصلاحات کیلئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے، پیپلز پارٹی عدالتی اصلاحات کیلئے تیار ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ اس وقت ہماری حکومت کو دھمکی دینے والوں کے سامنے کھڑا ہونا چاہیے تھا۔ کیا ایک رات کے نیوٹرل ہونے سے 70 سال کے گناہ یا آئین شکنی معاف ہو جائے گی؟

مزید پڑھیں:قومی اسمبلی میں عدالتی اصلاحات سے متعلق قرار داد متفقہ طور پر منظورکرلی گئی

بلاول نے کہا کہ 52 ٹو بی صدر کے پاس نہیں، نئی 58 ٹو بی عدالت کے پاس چلی گئی۔ایسا نہیں ہوسکتا کہ ہمارے لیے ایک آئین اور لاڈلے کیلئے دوسرا آئین ہو، اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کا کردار متنازع نہیں ہونا چاہیے۔

Related Posts