مظفر گڑھ:پنجاب کی تحصیل مظفر گڑھ میں افسوس ناک واقع پیش آیا،ڈکیتوں نے بچوں کے سامنے ماں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
متاثرہ خاتون کے شوہر طالب حسین کے مطابق 3 ڈاکوؤں نے بچوں کے سامنے میری بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور با آسانی فرار ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان مقامی زمیندار کے فش فارم پر کام کرتا ہے، خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ 4 ڈاکو فش فارم سے ٹرانسفارمر چوری کرنے کی غرض سے آئے تھے۔
طالب حسین کے مطابق ایک ڈاکو نے مجھ سمیت 2 افراد کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا، دیگر 3 ڈاکوؤں نے بیوی کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بیایا اور پھر اس کی بالیاں اور دیگر سامان چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
مزید پڑھیں:سرگودھا میں سسر نے بہو کو بے دردی سے قتل کردیا