دودریا کے مقام پر ریسٹورینٹ منہدم، علاقے کے تمام ہوٹل سیل کردیئے گئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دودریا کے مقام پر ریسٹورینٹ منہدم، علاقے کے تمام ہوٹل سیل کردیئے گئے
دودریا کے مقام پر ریسٹورینٹ منہدم، علاقے کے تمام ہوٹل سیل کردیئے گئے

کراچی: شہر قائد میں ڈیفنس دودریا کے مقام پر ریسٹورینٹ منہدم ہوگیا۔ گزشتہ رات پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے ریسٹورینٹ کی بنیادیں کمزور ہوگئیں اور لکڑی سے بنے ریسٹورینٹ کی دیواریں اور کچھ حصے سمندر میں گر پڑے۔

پولیس اور دیگر حکام نے جائے حادثہ پر پہنچ کر کارروائیاں شروع کردیں، اس سے قبل موقع پر موجود شہریوں نے نیچے گرنے والے افراد کو لکڑیوں کے نیچے سے نکالا۔حادثے کے بعد پولیس نے ریسٹورینٹ کے مقام پر رکاوٹیں لگادیں۔

اس واقعے کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر جنوبی تبریز صادق مری کی احکامات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر 2 اور اسسٹنٹ کمشنرز سول لائن نے دو دریا کے تمام ریسٹورنٹس کا وہ حصہ جو سمندر کے کنارے (پانی کی اوپر) واقع ہے وہ سیل کردیا ہے،تاکہ کسی بھی ممکنہ جانے نقصان سے محفوظ رہا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر 2 سمیع اللہ نے کارروائی کرتے ہوئے کولاچی، کباب جیز،الحبیب، السجاد، چارکول ریسٹورنٹس کو سیل کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی، دو دریا پر قائم پرانا ریسٹورینٹ گر پڑا

تمام ریسٹورنٹس کو ڈی ایچ اے انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ سے اسٹریکچر ویری فکیشن این او سی اور اسٹریکچر کے جانچ پڑتال کی بعد ڈی سیل کردیا جائے گا۔

Related Posts