پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کا آغاز 5 جون سے ہونے کاامکان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSL 6 remaining matches
پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کا آغاز 5 جون سے ہونے کاامکان

لاہور:پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کا آغاز 5 جون سے ہونے کاقوی امکان ہے،پہلے میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 22مئی کو کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے،24 تاریخ کوٹیمیں ہوٹلز کے بائیو ببل میں رپورٹ کریں گی جہاں ٹیسٹ لیا جائیگا۔پہلے ویکسی نیشن نہ کرانے والے پلیئرز کو سنگل ڈور ویکسین لگے گی۔

اگلے روز پھر ایک ٹیسٹ ہو گا،26 مئی کی صبح ساڑھے 8 بجے کراچی،سوا9 بجے لاہور سے چارٹرڈ فلائٹس پر ابوظبی روانگی طے ہے،آمد کے بعد ایئرپورٹ پر ہی پہلا ٹیسٹ لیا جائے گا۔

اگلے روز ایک اور جانچ ہوگی،ایک دن کے وقفے سے تیسرا ٹیسٹ طے ہے، یکم جون کی دوپہر7روزہ قرنطینہ کا اختتام ہوگا،ٹیسٹ کے منفی نتائج کی صورت میں ٹیمیں رات کو ہی ٹریننگ کر سکیں گی،2 سے 4 جون تک بھی کھلاڑیوں کو تیاریوں کا موقع ملے گا۔

ایونٹ سے ایک روز قبل4تاریخ کوپھر ٹیسٹ لیا جائے گا،مقابلوں کا آغاز ہفتہ 5 جون کولاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان نائٹ میچ سے ہوگا،اگلے روز ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا مقابلہ بھی فلڈ لائٹس میں ہونا ہے۔

مجموعی طور پر5 روز ڈبل ہیڈرزشیڈول ہیں،گروپ مرحلے کے4 اور اگلے راؤنڈ کے ایک دن2میچز ہوں گے،ڈبل ہیڈرز کا آغاز پیر7 جون کو اسلام آباد یونائٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈے،پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے نائٹ میچ سے ہوگا۔ اس روز چھٹا کوویڈ ٹیسٹ بھی لیا جائیگا۔

ٹیموں کا قیام 2،2 کی صورت میں تین ہوٹلز میں ہوگا۔برطانوی کمپنی ریسٹراٹا بائیو ببل تشکیل دے گی،بعض غیرملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کی صورت میں منی ڈرافٹ بھی متوقع ہے، فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا جس کے بعد دورہ انگلینڈ کے لیے منتخب قومی کرکٹرز 23 تاریخ کو روانہ ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے علاوہ کسی ملک کیلئے نہیں کھیلوں گا، محمد عامر کا اعلان

Related Posts