کراچی: معروف اداکارہ ایمن اور منال کی سالگرہ کی تقریب کینسل ہونے کی اصل وجہ سامنے آگئی، اداکارہ منال خان نے تفصیلات مداحوں کو بتادیں، دونوں بہنوں کی لڑائیوں کی اصل وجہ اور اہل خانہ کا رویہ دلچسپ بھی سامنے آگیا۔
اداکارہ منال خان نے نجی ٹی وی کے شو میں مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ سالگرہ والے دن میری کوئی غلطی نہیں تھی، بس میں پہلے نکل گئیں اور ایمن میراانتظار کررہی تھیں لیکن جب میں پارٹی میں پہنچی تو ایمن نے میسج کیا کہ وہ نہیں آرہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس بات پر ایمن نے سب دوستوں کو میسج کرکے کہا کہ برتھ ڈے پارٹی کینسل ہوگئی ہے اور یہ صرف اس وجہ سے تھا کہ میں اس کو چھوڑ کر چلی گئی تھی لیکن اس بات پر میں نے اپنی بہن ایمن سے معافی بھی مانگی۔
منال نے بتایا کہ انکی اپنی بہن ایمن سے بہت کم لڑائی ہوتی ہے اور ہم فضول باتوں پر لڑتی رہتی ہیں جس پر گھر والے بھی کوئی توجہ نہیں دیتے۔
واضح رہے کہ ایمن اور منال کا شمار پاکستان کی معروف اداکاراؤں میں ہوتا ہے ۔منال خان کے انٹرویو کے بعد مداحوں نے بھرپور ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے کئے ہیں۔