بارش سندھ حکومت کے دعوؤں کو ساتھ بہا لے گئی، حنید لاکھانی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Haneed Lakhani is criticizing the Sindh govt

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ شہر قائد میں ہونیوالی بارش حکومت سندھ کے دعوؤں کو اپنے ساتھ بہا لے گئی ہے، ایک دن کی بارش نے ہسپتالوں کو ڈبو دیا، شاہراہ فیصل نہر فیصل بنی ہوئی تھی، شہر قائد کی سڑکیں دریاؤں کا منظر پیش کررہی تھیں۔

حنید لاکھانی نے کہا کہ عرصے سے ہم لوگ چیخ رہے تھے کہ ند ی نالے صاف کروا لیں ٹھیک کروا لیں، ملین ڈالرز کا قرضہ لیا ہے کہاں گیا ہے وہ سب کچھ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کیا۔

انہوں نے کہ کچھ گھنٹوں کی بارش نے کراچی میں نظام زندگی کو درہم برہم کردیا ہے، بارشوں سے کچھ دن قبل حکومت سندھ کو آگاہ کیا کہ بارش ہونے والی ہے لیکن سوائے فوٹو سیشن کے کچھ نہیں ہوا۔

کہاں گیا نکاسی آب کا سندھ حکومت کا نظام، کراچی میں جناح ہسپتال میں پانی کھڑاہوا تھا قدرتی آفات آتی ہیں زلزلے، بارشیں یا پھر کوئی جنگ ہوجاتی ہے تو ایسے حالات میں حکومتوں کی اولین ترجیح ہوتی ہے کہ ہسپتال کھلے رہیں ہسپتال تو بم باری میں بھی چلتے رہتے ہیں لیکن کراچی میں چندگھنٹوں کی بارش نے ہسپتالوں کو بھی ناکارہ کردیا۔

اسپتالوں میں دیگر امراض کے علاوہ کورونا کے مریض بھی ہیں، اسپتالوں میں بھی نکاسی آب کا کوئی نظام نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ جب تک سندھ میں یہ چور لوگ حکمران بنے رہیں گے تب تک ہم دن بدن نیچے جاتے رہیں گے، نہ پینے کے پانی کامسئلہ حل کررہے ہیں اور نہ ہی نکاسی آب کا کوئی نظام بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیوریج کے پانی کو سمند ر میں جانے سے روکنے کے لیئے بھی کوئی حکمت عملی نہیں ہے، کراچی میں جگہ جگہ کچرے کا ڈھیر ہے اس کو ختم کرنے یا ٹھکانے لگانے کے لیئے کوئی پالیسی نہیں ہے،کتوں کے کاٹنے سے بچاؤ کی ویکسین نہیں ہے، نہ ہی مچھروں سے بچاوء کے لیئے کوئی اسپرے ہوتا ہے، نالوں کی صفائی نہیں ہوتی شہر میں کوئی تعمیراتی یا ترقیاتی کام نہیں ہونے دیتے۔

فیکٹریاں، انڈسٹریاں نہیں چلنے دیتے، بیروزگاری کو ختم نہیں کرنا، ہسپتال نہیں بن پا رہے نیپا پر گزشتہ بارہ سالوں چار سو بیڈز کا ہسپتال بن کر نہیں دے رہا، اسکول نہیں بننے دیتے تا کہ بچے نہ پڑھیں اسکلز نہ آجائیں، صنعتی علاقوں میں یہ عالم ہے کہ چھوٹی گاڑیاں نہیں چل سکتیں بڑے بڑے ٹرک کیسے چلیں گے جگہ جگہ روڈ ٹوٹے ہوئے ہیں۔

Related Posts