لاہور: محکمہ ریلوے کا ٹکٹیں بک کرنے کے لیے آن لائن نظام بیٹھ گیا،اس حوالے سے وزیر ریلوے شیخ شید نے کہا کہ ریلوے آن لائن نظام میں خرابی آئی ہے اور ٹکٹ بک کرنے میں آن لائن سسٹم بوجھ نہیں اٹھا پارہا۔
ریلوے کا ای ٹکٹنگ نظام بیٹھنے کے بعد راولپنڈی، ملتان، پشاور، لاہور، سکھر اور کوئٹہ میں ریزرویشن سینٹرزکی ایک ایک کھڑکی کھول دی گئی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق مسافر چاروں صوبوں کے صوبائی ہیڈ کوارٹرز کے ریلوے اسٹیشنوں سے ٹکٹ حاصل کر سکیں گے اور ریلوے اسٹیشنز کے بکنگ آفس صبح 8 سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔جس سے مسافر استفادہ حاصل کرسکیں گے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی،لاہور،کراچی، ملتان، سکھر،پشاوراورکوئٹہ ریلوے اسٹیشنوں کے بکنگ آفس کھلے رہیں گے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ریل سروس تقریباً 2 ماہ تک معطل رہی جسے گزشتہ روز 20 مئی سے محدود پیمانے پر بحال کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا 27 مئی کو ملک بھر میں محدود بینکاری جاری رکھنے کا فیصلہ