کراچی کے شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جائے گا،ناصر حسین شاہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی :صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے کراچی کے شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جائے گا۔جس کے لئے 33 بلین روپے کی لاگت سے مرحلہ وار منصو بہ 6سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا جس کے بعد کراچی میں رہنے والو ں کی زندگی میں خوشگوار تبدیلی کا آغاز ہوگا۔

عوام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ورلڈ بینک مشن کے گلوبل ڈائریکٹر سمیع نا غب واہبا کی سربراہی میں آنے والے ایک وفد سے ملاقات میںکیا وفد میں کیٹا لیناما رو لنڈ(CATALINA MARULANDA)،شہناز ارشد اور صہیب رشید و دیگر بھی شامل تھے جبکہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و ہاو سنگ ٹاو ن پلاننگ روشن علی شیخ اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کلک زبیر چنہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیر بلدیات نے اس موقع پر کہا کہ ورلڈ بینک منصوبے کے تحت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، کے ایم سی، ڈی ایم سیز، ڈسٹرکٹ کونسلز اور لوکل کونسلز کی کارکردگی کو مزید بہتر اور افسران و ملازمین کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے گا اورانکی استعداد کا ر میں اضا فہ کیا جا ئے گا اور تمام بلدیاتی اداروں کو عوام کی خدمت کا بہترین ادارہ بنایا جائے گا اور ان ثمرات سے عوام کو زیادہ سے زیادہ مستفید کیا جائے گا۔جبکہ پروجیکٹ سے لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے ۔

سید ناصر حسین شاہ نے مزید بتایا کہ اس پروجیکٹ کے تحت سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی کارکردگی کی مزید بہتر بنایا جائے گا جبکہ بورڈ کی جانب سے شہر سے کچرا اٹھانے کی گنجائش کو بھی مزید بڑھایا جا رہا ہے۔سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی شہر سے روز6ہزا ر ٹن کچرا اٹھانے کا ہدف بڑھا کر 13 ہزار ٹن کر دیا گیا ہے۔مگر ان صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے جو کہ وقت کی اہم ضرورت بھی ہے۔

سیکریٹری لوکل گورنمنٹ روشن علی شیخ نے اجلاس کو بتایا کہ شہر کی ضروریات کے تحت ہم سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں بہتری لانا چاہتے ہیں ہمارے پاس بہترین اور باصلاحیت افسران کی کمی نہیں ہے۔سالڈ ویسٹ کے سربراہ کو تبدیل کر دیا گیا ہے اس وقت باصلاحیت افسر بو ر ڈ کے ایم ڈی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کچرے کے حوالے سے چھ ہزار فیملیز اس وقت کام کر رہی ہیں30 ہزار سے زائد بچے کچرا پھینکنے کے عمل کا حصہ ہیں جن میں سے 30 فیصد بچے ہیپاٹائٹس سمیت دیگر مہلک بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر اور ورلڈ بینک کے درمیان بھی ہمارا مکمل تعاون اور سپورٹ رہے جبکہ ورلڈ بینک اور حکومت دونوں مل کر اس پروجیکٹ کی نگرانی کریں گے ورلڈبینک مشن کے وفد نے بتایا کہ حکومت کے تعاون سے پروجیکٹ کی ایڈمنسٹریٹو منظوری دی جا چکی ہے جبکہ پی ڈی اور اسکی ٹیم کا تقرر بھی کیا جا چکا ہے۔

وفد نے پروجیکٹ کے حوالے سے بہترین تعاون پر وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ کا شکریہ ادا کیا۔

Related Posts