لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام نے سرکاری اہلکار کو یرغمال بنالیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو پاک میڈیا

گوجرانوالا میں گیس لوڈ شیڈنگ کے ستائے  شہریوں نے محکمہ سوئی گیس کے اہلکار کو گیس  اسٹیشن میں بند کر دیا۔ 

رپورٹ کے مطابق  سوئی گیس اہلکار لوڈ شیڈنگ کے بعد گیس بحال کرنے کی غرض سے چیانوالی گیا تھا، مگر مقررہ وقت سے تین گھنٹے تاخیر سے پہنچنے پر شہریوں نے اسے گیس اسٹیشن میں بند کر دیا۔

محکمہ سوئی گیس کے اہلکار  نے مشتعل شہریوں کو  بتایا کہ اسے راستے میں ڈاکوؤں  نے لوٹ لیا تھا جس کی وجہ سے تاخیر  ہوئی، مگر مشتعل لوگوں نے اس کی ایک نہ سنی۔

دوسری جانب جی ایم سوئی گیس الطاف ساہی کا کہنا ہے کہ سوئی گیس اہلکار  پر پہلے تشدد کیا گیا پھر اسے قید کیا گیا۔ ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کروائیں گے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا وقت مقرر ہے، گیس بندش ہمیشہ اپنے وقت پر ہوتی ہے لیکن بحالی میں اکثر کئی کئی گھنٹے کی تاخیر کی جاتی ہے۔

Related Posts