پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کردی
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:عالمی مارکیٹ میں کم ہوتی قیمتوں کے پیش نظر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئر مین نور عالم خان نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کر دی۔

چیئرمین نور عالم خان نے پی اے سی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جب قیمت عالمی مارکیٹ میں زیادہ ہوتی ہے اِدھر بڑھتی ہے مگر کم ہونے کے ساتھ کم نہیں ہوتی۔

نور عالم خان نے کہا کہ پٹرول کی قیمت عالمی مارکیٹ میں کم ہوئی ہے۔ جب قیمت عالمی مارکیٹ میں کم ہوتی ہے تو ہمارے ملک میں کم کیوں نہیں ہوتی؟۔

انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ، پٹرولیم ڈویژن اور حکومت سے درخواست ہے کہ عوام کو ریلیف دیا جائے۔ انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کی۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں دو بار واضح کمی آچکی ہے جب کہ حکومت نے قیمتوں میں کمی کے بجائے اضافہ کر دیا۔

کمیٹی رکن شیخ روحیل کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے حکومت سے سیلز ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں 50 روپے لیٹر کے مساوی کمی آچکی ہے۔

مزید پڑھیں:کرپٹو کرنسی میں گراوٹ، سرمایہ کاروں کی مشکلات میں اضافہ

نور عالم خان نے کہا کہ نیب کے افسران کو اپنیا ثاثوں کی تفصیلات تو دینا پڑیں گی۔ ایک محکمے نے کہا کل عید ہے، اس لیے نہیں آ سکتے جبکہ عید تو 10 جولائی کو ہے۔

Related Posts