موجودہ بدترین صورتحال کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی حکومت ہے،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Administrator Karachi Murtaza Wahab announces to give shops to encroachment victims

کراچی: پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے بیان پر سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یاسمین راشد صاحبہ تسلیم کرلیں کہ ملک میں موجودہ صورتحال کی ذمہ دار آپکی نااہل حکومت ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آپکی حکومت نے کوئی ایک کام بھی بروقت نہیں کیا، اب پانی سر سے گزرنے کے بعد نااہل حکومت جاگی ہے تو اسکا کیا فائدہ؟

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اللہ تعالی پنجاب کی عوام کو کورونا وائرس اور اس نکمی حکومت سے چھٹکارا دے نااہل حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پنجاب میں کورونا وائرس قابو سے باہر ہو رہا ہے اور حکومت ہے کہ ستو پی کر سو رہی ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم پنجاب کے عوام کے لئے دعاگو ہیں لیکن یہ نااہل اور سلیکٹیڈ حکومت ہر شعبے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے بدترین مہنگائی سے لیکر ڈوبتی معیشت آپکا منہ چڑا رہی ہے اور حکمران عوام کو محض جھوٹی تسلی دینے میں مصروف ہیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ خدارا حکمران ہوش کے ناخن لیں اور کورونا پھیلا کو روکنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کریں اور عوام کی جانب سے تنقید کو سیاست کا نام دیکر نااہل حکومت چھٹکارا حاصل نہیں کرسکتی اب آپکی حکومت کو کام کرنا ہوگا ورنہ آپکو گھر جانا ہوگا۔

Related Posts