صوبائی حکومت نے اندرون سندھ بھی پیپلز اور پنک بس شروع کرنے کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو وکی پیڈیا

سندھ حکومت نے 19 اپریل سے میرپور خاص میں پیپلز بس سروس شروع اور پنک بس سروس کے دو نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

موقر معاصر ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے  اطلاعات، ٹرانسپورٹ، ماس ٹرانزٹ، ایکسائز، ٹیکسشن، نارکوٹکس کنٹرول  شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ایم ڈی کمال دایو نے شرکت کی۔

اجلاس میں دس نئی بسز بھی پنک بس سروس میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پنک بس سروس کے نئے روٹس کا افتتاح 19 اپریل کو ہوگا، 20 اپریل سے میرپورخاص کے عوام کے لیے بھی پیپلز بس سروس شروع کی جائے گی، جبکہ کیش لیس آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن اسمارٹ کارڈ 25 اپریل سے لانچ کیا جائے گا۔

اجلاس میں مختلف ٹرانسپورٹ منصوبوں ریڈ لائن بی آر ٹی، گرین لائن، یلو لائن پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

Related Posts