راولپنڈی: پاک فوج کے پروموشن بورڈ نے 37 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق 37 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ پروموشن بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت منعقد ہواتھا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت پروموشن بورڈ کے اجلاس میں کیے جانے والے فیصلے کے تحت ترقی پانے والوں میں میڈیکل کور کے 12 افسران بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ترقی پانے والوں میں شہریار پرویز بٹ، عمر مقبول، محمد عاصم خان، غلام محمد، محمد ندیم اشرف، عامر اشفاق کیانی، اور محمد امتنان بابر شامل ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق عبدالسمیع، عمر احمد شاہ، محمد شاہد صدیق، محمد فرحان یوسف، امیر الدین، محمد عرفان خان، نور ولی خان، کمال انور چودھری، سلمان معین اور نسیم انور بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملک امیر محمد خان ، عدنان سرور ملک، محمد قذافی، محمد نعیم اختر، محمد شہاب اسلم، ندیم یوسف ، فرخ شہزاد راؤ اور خرم نثار بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔
میڈیکل کور کے افتخار احمد ستی، سید عادل حسنین، عرفان علی مرزا، محمد رفیق ظفر، محمد وسیم ، سہیل امین ، نصیر احمد، اعجازغنی ، ارشد نسیم اور ندیم احمد رانا بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق مسز قمرالنسا چودھری اور مسز شازیہ نثار بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کے بلدیاتی اداروں میں ڈی سیز کی جگہ بلدیاتی ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی شروع