پاکستان کی خوبصورتی یہی ہے کہ یہاں ہر مذہب کے لوگ ایک دوسرے کے دوست ہیں, رابی پیر زادہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اللہ تعالیٰ میرے ملک پاکستان کو محفوظ رکھے، رابی پیرزادہ
اللہ تعالیٰ میرے ملک پاکستان کو محفوظ رکھے، رابی پیرزادہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:  گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خوبصورتی یہی ہے کہ یہاں پر تمام مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کے دوست ہیں، اللہ میرے ملک کو محفوظ رکھے۔  

جیسے جیسے رمضان المبارک قریب آتا جارہا ہے پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری یسے جڑی ہوئی شخصیات نے رمضان کو بھرپور طریقے سے منانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔ کچھ فنکار اور گلوکار حمد باری تعالیٰ اور نعت شریف صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں تو کچھ کچھ رمضان المبارک کی مناسبت سے خصوصی کپڑے سلوانے اور کچھ دینی علم حاصل کرنے کے لیے کتابیں خرید رہے ہیں۔

اداکارہ اور گلوکارہ رابی پیرزادہ نے بھی رمضان المبارک کی مناسبت سے حمد باری تعالیٰ اور نعت شریف صلی اللہ و علیہ والہ وسلم ریکارڈ کروانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

اس مناسبت سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ یہ شمیر بھائی کرسچین ہیں میرے شوبز کے  سارے گانے یہی بناتے ہیں۔ اب میری حمد اور نعت شریف ریکارڈ کررہے ہیں۔

رابی پیرزادہ نے کہا پاکستان کی خوبصورتی یہی ہے کہ یہاں ہر مذہب کے لوگ ایک دوسرے کے دوست ہیں۔ اللہ میرے ملک کو محفوظ رکھے۔ رابی پیر زادہ کا مزید کہنا ہے کہ پچھلے رمضان میں ہر روز لائیو آکر سیرت نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو پڑھا تھا اس دفعہ کا ٹاپک گائیڈ کرنے میں میری مدد کریں۔

 

رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ میں تقریباً سارے علماء سے رہنمائی لے کر اور مستند کتابیں پڑھ کر اپنے دینی علم میں اضافہ کررہی ہوں۔ اور جو کچھ میں سناتی ہوں اس میں آپ کی رائے بہت اہمیت کی حامل ہے۔

Related Posts