وزیراعظم عمران خان جلد ملک سے مہنگائی ختم کریں گے،بلال غفار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

the prime minister will soon end inflation in country: Bilal Ghaffar

کراچی: سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر بلال غفار نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ریکارڈ سازی تیزی پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ جلد وزیراعظم عوامی ریلیف کیلئے ملک سے مہنگائی بھی ختم کریں گے۔

میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں بلال غفارکا کہنا ہے کہ مثبت جی ڈی پی گروتھ کے بعدا سٹاک ایکسچینج کے حجم میں اضافہ پاکستان کے لئے اچھی خبر ہے، پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شیئرز کے تجارتی حجم نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے، 1.5بلین کا نیا ریکارڈ قائم ہونے پر اپوزیشن کے منہ سل چکے ہیں۔

بلال غفار نے کہا کہ معیشت کو زوال میں جانے کا شور کرنے والے آج استحکام پر صدمہ میں ہیں، معیشت پر چوروں اور اپوزیشن کا بیانیہ اپنی موت آپ مرتا جارہا ہے، اس بڑی کامیابی کا کریڈٹ بلاشبہ عمران خان کو جاتا ہے، پریشر میں کھیلنا اور جیتنا ہی کپتان کی پہچان ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی معیشت کو استحکام اور سرمایاکار کو اعتماد ملا، جلد وزیراعظم عوامی ریلیف کیلئے ملک سے مہنگائی بھی ختم کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لئے بدھ کادن یادگارثابت ہوا جب اسٹاک مارکیٹ میں 511.65 پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کی مثبت فیصلہ سازی سے اپوزیشن سٹپٹا گئی ہے۔ بلال غفار

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باعث انڈیکس میں مزید 5 حدیں بحال ہو گئیں، بحال ہونے والی حدوں میں 46400، 46500، 46600، 46700، 46800 کی حدیں شامل ہیں۔

کل کاروباری روز کے اختتام کے موقع پر انڈیکس 46812.31 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا جبکہ کاروبار میں 1.11 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 30 کروڑ 62 لاکھ 72 ہزار 522 شیئرز کا لین دین ہوا۔ جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 150 ارب روپے کے قریب فائدہ ہوا۔

Related Posts