وزیراعظم ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

منی لانڈرنگ ریفرنس، وزیراعظم کو حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا
منی لانڈرنگ ریفرنس، وزیراعظم کو حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شریک ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی پیر 19 ستمبر کو ہونے والی آخری رسومات میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دنیا بھر سے 500 کے قریب سربراہانِ مملکت اور وفود شرکت کریں گے۔

ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں روس، افغانستان، ایران، بیلاروس اور میانمار سمیت کئی ملکوں کے رہنماؤں کو دعوت نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

موسم کی خرابی، وزیراعظم میانوالی اور ٹانک نہیں جاسکے

میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ آنجہانی ملکہ کی آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبے میں دن 11 بجےشروع ہوں گی جس کے لیے سکیورٹی انتظامات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ملکہ کی آخری رسومات میں شور سے بچنے کے لیے پروازیں روک دی جائیں گی جس کے نتیجے میں 100 سے زائد پروازیں منسوخ ہوں گی جبکہ ویسٹ منسٹر ایبے کے قریب ترین انڈرگراؤنڈ اسٹیشن بند رہیں گے۔

Related Posts