وزیرا عظم نے ملکی برآمدات کے فروغ کے لیے خوش آئند اقدامات کیے، ایس ایم منیر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کیلئے نئی راہیں تلاش کی جائیں،ایس ایم منیر
اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کیلئے نئی راہیں تلاش کی جائیں،ایس ایم منیر

کراچی: کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اور صدر سلیم الزماں نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ بورڈ کے قیام کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے اور ان کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ایس ایم منیر نے کہا کہ وزیرا عظم عمران خان نے ملکی برآمدات کے فروغ کے لیے کئی خوش آئند اقدامات کیے ہیں، ان کی زیر صدارت ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ بورڈ کے قیام سے پوری امید ہے کہ وہ اپنے وژن کے مطابق ملک کی برآمداتی صنعتوں کو ریلیف دینے کے لیے انقلابی اقدامات کریں گے۔

صدر کاٹی سلیم الزماں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کوروناوائرس کی صورت حال میں صنعتوں کو معاشی معاونت اور توانائی کی رعایتی قیمتوں سمیت ایسے اقدامات کیے ہیں جن کے باعث ملک میں صنعتی پیداوار کی بحالی اور برآمدات کے استحکام جیسے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

سلیم الزماں نے کہا کہ بین الاقوامی اور ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے معاشی پالیسیوں میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو معاشی معاونت اور اسٹیوملے پیکجز کے ساتھ شرح سود کو کم از کم 4 فیصد کرنا ضروری ہے۔

صدر کاٹی کا کہنا تھا کہ صنعتوں کو گیس کی فراہمی میں تعطل اور زائد نرخوں کے باعث مسائل کا سامنا ہے، اس حوالے سے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ بورڈ کے قیام کے بعد صنعتوں کی پیداوار اور ملک میں انڈسٹرلائزیشن کے عمل کو تیز کرنے کے لیے بڑے اقدامات کی توقع کرتے ہیں۔

سلیم الزماں کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم صنعتوں کی پیداواری لاگت کم کرنے کے حوالے سے بہت واضح وژن رکھتے ہیں، بورڈ کے قیام کے بعد اسی سمت میں فیصلے ہوئے تو ملکی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ ممکن ہوگا۔

Related Posts