کرپشن کے خلاف کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت کا اسرائیلی مظالم کے خلاف جمعے کے روز ملک گیر احتجاج کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا اسرائیلی مظالم کے خلاف جمعے کے روز ملک گیر احتجاج کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، مہنگائی کے خلاف حکومت سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں  کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) پر بات کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے بیانات پر جوابات کے بجائے حکومتی کارکردگی اجاگر کریں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ آئندہ ڈھائی سال میں حقیقی کارکردگی عوام کو نظر آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت بنیادی اشیا سے متعلق قانون سازی کررہی ہے، پارٹی رہنما مہنگائی پر نظر رکھیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شوگر مافیا کے خلاف پہلی دفعہ جامع ایکشن ہو رہا ہے۔ سٹے بازوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔ رمضان المبارک میں عوام کو چینی سستے داموں میسر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کےخلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، وزیراعظم

Related Posts