کراچی:ایڈمنسٹریٹرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی میں صرف اپنے چندے کیلئے آتے ہیں۔
سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جس طرح انہوں نے گزشتہ دنوں سے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے کراچی سے لیکر اسلام آباد تک پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جن سے وزیر اعظم ملتے نہیں تھے ان ارکان اسمبلی کو بھی چائے پر بلایا جارہا ہے، یہ ثابت ہوگیا کہ ان کی اپنی صفوں میں اعتماد نہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا اور راہ فرار اختیار کی۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہاکہ پی ٹی آئی کی صفوں میں اعتماد نظر نہیں آرہا، پی ٹی آئی کا اپنا نمبر 172 نہیں ہے، انشااللہ جیت ہماری ہوگی۔
مزید پڑھیں: شہباز شریف اور سراج الحق کی ملاقات، تحریکِ عدم اعتماد پر اتفاق نہ ہوسکا