ساحل سمندر پر غیر ملکی یوٹیوبر کو لوٹنے والا شخص کراچی سے گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ساحل سمندر پر غیر ملکی سیاح کو لوٹنے والا شخص گرفتارکراچی
ساحل سمندر پر غیر ملکی سیاح کو لوٹنے والا شخص گرفتارکراچی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے ساحل سمندر پر غیر ملکی یوٹیوبر و سیاح کو لوٹنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے غیر ملکی یوٹیوبر سے بدتمیزی اور زائد پیسے مانگنے والے گھوڑے کے مالک کو شیریں جناح کالونی سے گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زبیر کو اس کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا تاہم واقعے کے حوالے سے تفتیش ابھی جاری ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل زبیر نے لیوک ڈیمانٹ کو اپنے گھوڑے پر سواری کروائی۔ جس کے بعد سواری کے اس سے زائد پیسے مانگے اور بدتمیزی بھی کی تاہم وہاں پر موجود ایک مقامی شخص نے پیسے دے کر معاملے کو سنبھال لیا۔

مزید برآں گرفتاری کے بعد پولیس کی جانب سے زبیر کی ایک ویڈیو جاری ہوئی ہے جس میں اس نے تمام واقعے پر معافی مانگی ہے۔

گرفتاری کے بعد لیوک ڈیمانٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاری پر کراچی پولیس کا بہت شکر گزار ہوں، ساتھ ہی یہ بھی چاہتا ہوں کہ یہ لڑکا بہت ہی کم عمر ہے اس لئے پولیس لڑکے کے ساتھ تھوڑی نرمی کا مظاہرہ کرے ۔

لیوک ڈیمانٹ نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ وہ اس واقعے سے ضرور سبق سیکھے گا اور آئندہ ایسی غلطی نہیں کرے گا۔

Related Posts