وزیراعظم نے معاون خصوصی برائے احتساب وداخلہ شہزاد اکبر کو اہم مشن سونپ دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم نے معاون خصوصی برائے احتساب وداخلہ شہزاد اکبر کو اہم مشن سونپ دیا
وزیراعظم نے معاون خصوصی برائے احتساب وداخلہ شہزاد اکبر کو اہم مشن سونپ دیا

لاہور:وزیراعظم عمران خان نے اپنے معاون خصوصی برائے احتساب وداخلہ شہزاد اکبر کو اہم مشن سونپ دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن سے پہلے اہم مشن پر اپنے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کو لاہور بھجوایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر کو لاہور میں مسلم لیگ ن کے فارورڈ بلاک کے ساتھ مل کر ن لیگ کے مزید ارکان ”توڑنے ”کر بڑا فاروڈ بلاک بنانے کا مشن سونپا ہے۔شہزاد اکبر چند روز سے لاہور میں مقیم ہیں اور زیادہ وقت گورنر ہاؤس میں گزارتے ہیں۔

شہزاد اکبر نے مسلم لیگ ن کے ”باغی” رہنماؤں سے خفیہ ملاقات کی ہے اور مزید ہم خیال لیگیوں سے رابطے کرنے کا کہاہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کچھ ن لیگیوں سے رابطے کی کوشش بھی کی۔

مستند ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ابھی تک شہزاد اکبر کسی ایک بھی لیگی کو فارورڈ بلاک میں شامل نہیں کر سکے،ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے ارکان نے شہزاد اکبر کے ساتھ رابطے سے بھی معذرت کر لی ہے۔

واضح رہے کہ 15 جنوری کو وزیراعظم لاہور کا دورہ کر رہے ہیں اور شہزاد اکبر، وزیراعظم کے سونپے گئے ”مشن ” کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن اور دیگر اداروں کی جانب سے مسلم لیگ ن کے وفاداروں کو فاروڈ بلاک میں جانے کیلئے دباؤ بھی ڈالا جارہا ہے۔

Related Posts