لاہور: مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کو حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دیئے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو بھجوا دی گئی،اوگرا کی جانب سے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 10 روپے، ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں بھی 10 روپے کمی کرنے کی تجویر دی گئی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار حتمی فیصلہ کریں گے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:سردیاں آنے سے قبل آذربائیجان سے سستی گیس مل جائے گی، مصدق ملک
واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد تاحال ممکن نہیں ہوسکا ہے جبکہ حکومت نے آئی ایم ایف کی سخت شرائط کو بھی تسلیم کرلیا ہے، ایسی صورتحال میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنا حکومت کے لئے مشکل فیصلہ ہوگا۔