لاہور :وزارت خوراک و زراعت نے ایڈوائزری بورڈ کی سفارش پر چینی کی قیمت مقرر کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزارت خوراک و زراعت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں چینی کی پرچون قیمت 98 روپے 82 پیسے مقرر کی گئی ہے، چینی کی قیمت میں 14روپے 58 پیسے سیلز ٹیکس شامل ہوگا، چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 30 پیسے شوگر ملز کا منافع جبکہ 25 پیسے ڈسٹری بیوٹرز مارجن شامل ہو گا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرانسپورٹ لاگت 2 روپے فی کلو، پرچون فروش کا 1 روپے کلو منافع بھی مجموعی لاگت میں شامل ہو گا، چینی کی قیمت مقرر نہ ہونے کے باعث مارکیٹ میں چینی30 فیصد مہنگی ہوئی تھی۔
یورپی یونین نے کرپٹو کرنسی مارکیٹ کیلئے قواعد کے نئے سیٹ کی منظوری دیدی
ذرائع وزارت خوراک و زراعت کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخوں پر چینی فروخت کروانے کی پابند ہوگی۔