گوگل نے جون سے پاکستان میں ایپ گروتھ لیب شروع کرنے کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: دنیا کے نمبر ون سرچ انجن گوگل نے جون سے پاکستان میں پہلی ایپ گروتھ لیب کا آغاز کردیا۔

کمپنی کے ترجمان کے مطابق گروتھ لیب پروگرام ایپ ڈویلپرز، سٹوڈیوز اور کمپنیوں کی نشاندہی کرے گا، گروتھ لیب پروگرام پاکستانی ایپ ڈویلپرز کو گوگل ماہرین کے تجربے سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کرے گا۔

گوگل کے ترجمان نے کہا کہ ایپ گروتھ لیب کی بنیاد تعمیر، ترقی، اجرا اور وسعت دینے کے چار ستونوں پر ہے، پاکستانی ڈویلپرز کے لئے ایپ لیب پروگرام شروع کرنے پر مسرت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی رفاہی ادارے ’الخدمت فاؤنڈیشن‘ کو ترکیہ کی جانب سے اعلیٰ اعزاز عطا

گوگل ریجنل ڈائریکٹر فار پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا فرحان قریشی نے بتایا کہ پروگرام مقامی ڈویلپرز کی ایپس کو عالمی رسائی فراہم کرے گا، گروتھ لیب پروگرام سے دنیا کے لئے بہترین ایپ تیار کرنے کا پاکستانی ایکو سسٹم مرتب کرنا مقصود ہے۔

فرحان قریشی نے بتایا کہ 4 مہینے دورانیہ پر مشتمل پروگرام رواں سال جون میں شروع ہو گا، دلچسپی رکھنے والے ادارے، ایپ اور ڈویلپمنٹ سٹوڈیوز پروگرام میں شامل ہونے کے لئے 22 مئی 2023 تک درخواستیں دے سکتے ہیں۔

Related Posts