ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ، قیمت 147 روپے ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: جی این این)

کراچی:ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمت میں 15روپے کا اضافہ ہوگیاہے، جس کے بعدفی کلوقیمت132 روپے سے بڑھ کر 147 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کے بعد حکومت کی جانب سے عوام کے لیے 2021 کا ایک اور تحفہ آگیا ہے، اور ایل پی جی کی قیمت میں ایک ریکارڈ اضافہ کیا گیاہے۔

جس کے تحت فی کلو ایل پی جی 15 روپے مہنگی ہوگئی ہے۔ایل پی جی ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنوری 2021 سے ایل پی جی کی قیمت 132 روپے فی کلو کے جگہ 147 فی کلو ہوگی، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں بھی 180 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

جس کے بعد گھریلو سلنڈر 1553 کی جگہ 1733 میں دستیاب ہوگا، جب کہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں بھی 692 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھرنے بتایاکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی فی میٹرک ٹن قیمت میں 79 ڈالر اضافہ ہوا ہے۔

جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 457 ڈالر سے بڑھ کر 536 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایل پی جی پر لیوی سمیت تمام ٹیکسز کا خاتمہ نہ کیا گیا تو 15 جنوری سے خیبر سے کراچی تک گیس کی سپلائی بند کر دیں گے۔

Related Posts