کورونا سے مزید 27 افراد جاں بحق اور 1254 متاثر ہوئے، مراد علی شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس نے مزید 27 مریضوں کی اموات سے مجموعی تعداد بڑھ کر 3560 تک پہنچا دیا ہے اور 13383 نمونے ٹیسٹ کرنے سے 1254 نئے کیس سامنے آئے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 27 مریضوں نے اپنی جان گنوا دی جس سے ہلاکتوں کی تعداد 3560 ہوگئی جو اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 13383 نمونے ٹیسٹ کئے گئے جن کے نتیجے میں 1254 کیسز نمودار ہوئے جوکہ تشخیصی شرح کا 9.4 فیصد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 2360653 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔

جن کے نتیجے میں 215679 کیسز کا پتہ چلا ہے ان میں 91 فیصد یعنی 195420 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں صحتیاب ہونے والے 769مریض بھی شامل ہیں۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس وقت 16699 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 15960 گھر وں میں، 11 آئسولیشن مراکز میں اور 728 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 657 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں 73 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔ وزیراعلی سندھ کے مطابق 1254 نئے کیسوں میں سے 1074 افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔

جن میں ضلع شرقی 466، ضلع جنوبی 277، ضلع وسطی 99، ضلع کورنگی 91، ضلع غربی 86 اور ضلع ملیر 55 شامل ہیں۔ حیدرآباد میں 33، دادو 21، بدین اور نوشہروفیروز10-10، جامشورو اور شہید بینظیرآباد 9-9، گھوٹکی، جیکب آبادشامل ہیں۔

جبکہ میرپورخاص 7-7، قمبر، لاڑکانہ اور ٹھٹھہ 6-6، خیرپور، سکھر اور عمرکوٹ 4-4، کشمور، مٹیاری اور ٹنڈو محمد خان 3-3 اور شکارپور ایک کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیا ہے کہ ایس او پیز پر ضرور عمل کریں۔