ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 18 روپے83 پیسے فی کلو کااضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: جی این این)

کراچی: ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 18 روپے83 پیسے فی کلو کااضافہ کردیا گیا، جس کے بعد پہلی بار گرمیوں میں ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند سطح تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے جولائی کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ ایل پی جی کی قیمت میں 19روپے فی کلواضافہ کیا گیا ہے۔

اوگرا نے 244ر وپے فی گھریلو سلنڈر اور 863روپے فی کمرشل سلنڈر کی قیمت میں اضافے کے بعد ماہ جولائی 2021کیلئے نئی قیمتیں جاری کر دی، جس کے مطابق سرکاری پیداواری قیمت میں 16101روپے میٹرک ٹن اضافہ ہوا۔

اب ایل پی جی141روپے فی کلو کی جگہ160روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر1677روپے کی جگہ1872روپے اور کمرشل سلنڈر6415 روپے کی جگہ7166روپے ملک بھر میں دستیاب ہو گا۔

پہلی بار گرمیوں میں ایل پی جی کی۔ قیمت تاریخ کی بلند سطح تک پہنچ گئی، جام شورو جوائنٹ وینچر گزشتہ ایک سال سے بند ہے اور پاکستان کی لوکل پیداوار 550میٹرک ٹن ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جام شورو جوائنٹ وینچر بند ہونے سے اربوں روپے کا نقصان ہو چکا، جام شورو جوائنٹ وینچر فوری چلایا جائے۔

ہمیں 60 فیصد درآمد کی اشد ضرورت ہے۔ حکومت کو 31جولائی 2021تک مہلت دی ہے ورنہ ہڑتال ہماری مجبوری ہو گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگر ایل پی جی کو ٹیکس فوری نہ کیا گیا تو قیمتوں میں حیرت انگیز اضافہ ہو گا اور ایل پی جی نایاب ہو جائے گی اور مطالبہ کیا کہ ایل پی جی کو ایل این جی کی طرح ٹیکس فری کیا جائے تاکہ عوام کو ریلف مل سکے۔

مزید پڑھیں: موجودہ بجٹ کے بعد بھی مہنگائی میں کمی نہ آسکی، 21اشیا مہنگی ہوگئیں

ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز سے گزارش ہے کہ اوگرا کی مقررکردہ قیمت پر گیس فروخت کریں۔

Related Posts