اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بجٹ سے پہلے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت میں 80 روپے فی کلو کمی کردی گئی۔
ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت فراہم کئے جانے والے سبسڈائزڈ گھی کی قیمتوں میں شاندار کمی کر دی جسکا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا کہ ملک بھر کے تمام اسٹورز پر سبسڈائزڈ گھی کی قیمتوں میں 80 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے۔ سبسڈائزڈ گھی جو پہلے 490 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا تھا وہ 7 جون سے410 روپے فی کلو کے حساب سے ملے گا۔
رواں سال پہلی بار پاکستانی آم زمینی راستے سے چین جائینگے
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ صارفین کیلئے گھی 300 روپے فی کلو میں ہی فراہم کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت بنیادی اشیاء (آٹا، چینی، گھی، چاول، دالیں) پر خصوصی سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب دیگر برانڈڈ اشیاء کی قیمتیں بھی عام مارکیٹ کی نسبت بہت کم ہے۔