صدر مملکت کی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے علماء سے مدد کی اپیل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدر مملکت کی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے علماء سے مدد کی اپیل
صدر مملکت کی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے علماء سے مدد کی اپیل

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف مکاتب فکر کے جید علماء کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عمل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف مکاتب فکر کے 14 علماء سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں کورونا کی موجودہ صورت حال اور ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مفتی محمد تقی عثمانی، پیر امین الحسنات، پیر نقیب الرحمان، راجہ ناصر عباس، مولانا حنیف جالندھری اور مولانا راضب حسین نعیمی سے بھی گفتگو کی۔

صدر عارف علوی نے علما کرام سے اپیل کی کہ وہ اپنے حلقے میں موجود لوگوں میں ایس او پیز کی اہمیت کو اجاگر کریں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کروانے میں اپنا کردار بھی ادا کریں۔

ٹیلی فونک گفتگو میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ علما کرام کورونا احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرائیں ، علما لوگوں کو ماسک پہننے اور وبا کی روک تھام کیلئے حکومت کے ساتھ تعاوَن کی تلقین کریں۔ نمازیوں اور شہریوں کو بتائیں کہ حضورﷺ نے بھی وبا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تلقین کی‘۔

صدارتی ترجمان کے مطابق علما کرام نے بین المذاہب اور بین المکاتب ہم آہنگی کیلئے ڈاکٹر عارف علوی کے کردار کی تعریف بھی کی جبکہ مفتی تقی عثمانی نے انسداد کورونا کیلئے صدرعارف علوی کے کردار کو بھی سراہا۔

قبل ازیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 146 مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 17 ہزار 957 تک پہنچ گئی۔

این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 48 ہزار 740 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 4 ہزار 696 رہی تھی۔

کرونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں کیسز کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 182 تک پہنچ چکی ہے جبکہ صوبہ سندھ میں کیسز کی تعداد 2 لاکھ 83 ہزار 560 ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال، محکمہ اوقاف پنجاب نے اعتکاف پر پابندی لگادی

Related Posts