مریم نواز کی جلد لندن روانگی اور والد کے ہمراہ پاکستان واپسی کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم نواز کی جلد لندن روانگی اور والد کے ہمراہ پاکستان واپسی کا امکان
مریم نواز کی جلد لندن روانگی اور والد کے ہمراہ پاکستان واپسی کا امکان

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جلد لندن روانگی اور والد کے ہمراہ پاکستان آنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے ویزہ کے لیے درخواست دے دی ہے، ویزہ ملتے ہی ان کی لندن روانگی کی تاریخ کا اعلان ہوگا، وہ چار سال بعد والد سے ملاقات کے لیے لندن جائیں گی۔

ایسا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ سابق وزیراعظم بھی اُن کے ہمراہ وطن واپس آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

تھل ایکسپریس کا ٹکٹ سسٹم ہیک، مسافروں کو جاری ٹکٹس پر غیر اخلاقی سروس پرنٹ ہوگئیں

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے دیا ہے، مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے کہا تھا کہ مریم نواز کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے میرٹ پر سزا معطل ہوئی اب وہ بری ہوگئی ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت ان کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔

اس پر چیف جسٹس نے وفاقی حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ وفاقی حکومت کا اس معاملے پر کیا موقف ہے؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہمیں مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

 

Related Posts