فردِ جرم عائد نہ کرنیکا فیصلہ، عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کا نوٹس خارج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان
تحریکِ انصاف مظفر آباد میں آج جلسہ کریگی، عمران خان کی عوام سے شرکت کی اپیل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کا نوٹس خارج کردیا گیا ہے۔ ہائیکورٹ نے توہینِ عدالت سے متعلق کارروائی بھی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان توہینِ عدالت کیس کی سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے جہاں خاتون جج کو دھمکانے سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

عوام کا مسئلہ مہنگائی ہے، سائفر نہیں۔ شیخ رشید

ہائیکورٹ میں مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے توہینِ عدالت کا نوٹس خارج کرتے ہوئے کارروائی منسوخ کردی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ عمران خان نے نیک نیتی ثابت کردی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان معافی مانگنے کیلئے خاتون جج کی عدالت میں گئے۔ ہم توہینِ عدالت کا نوٹس ڈسچارج کرکے کارروائی ختم کر رہے ہیں۔

عمران خان کے روئیے کو دیکھتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے شوکاز نوٹس خارج کرنے کا اعلان کیا جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہینِ عدالت نوٹس خارج کرنے کی مخالفت کی۔ 

عدالت نے عمران خان کا توہینِ عدالت کیس میں جمع کرایا گیا بیانِ حلفی بھی منظور کر لیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ آپ نے تحریری دلائل دئیے ہیں، وہ ہم فیصلے میں لکھ دیں گے۔

 

Related Posts