ملک کی سیاسی صورت حال کو خطرات لاحق ہیں،شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کمیشن خوروں کی منڈی اور چور چور بین الاقوامی نعرہ بن گیا۔ شیخ رشید
ملک کمیشن خوروں کی منڈی اور چور چور بین الاقوامی نعرہ بن گیا۔ شیخ رشید

اسلام آباد: سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ دنیا کے جس ملک میں جائیں گے گندے انڈے اور ٹماٹرپڑیں گے، یہ ہمیں سلیکٹڈکہتے تھے اوریہ خود سلیکٹڈ اور امپورٹڈ ہیں۔‘

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں منحرف ارکان نااہل ہوجائیں گے تو نیا کٹا کھل جائیگا، ملک کی سیاسی صورت حال کو خطرات لاحق ہیں، ملک میں ایک دوسرے کے خلاف نفرت اور تشویش ناک صورت حال ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ وضہ رسول ﷺپرجو ہوا وہ نہیں ہوناچاہیے تھا، یہ پانچ افراد یورپ سمیت جہاں بھی جائیں گے ان کو گندیانڈے پڑیں گے، جمہوریت سوا نیزے پر کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کااحترام ہونا چاہیے، جو ہم سب پر لازم ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرے فوج کے ساتھ تعلقات تھے، ہیں اور رہیں گے، ادارے کوبھی بتادیا کہ عمران خان کے ساتھ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مداخلت سازش سے زیادہ خطرناک ہے، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، ساری صورت حال پرکتاب لکھوں گا، جیل میرا سسرال اورہتھکڑی میرا زیورہے،خواہش ہے تمام اداروں سے حالات بہترہوجائیں، مداخلت ملک کے خلاف ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:تحریک انصاف مئی میں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرے گی، عمران خان کا اعلان

سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کی کسی بات کا جواب نہیں دوں گا، حمزہ شہبازبچوں کی طرح ہیں، عمران خان پر برا وقت آیا ہے، عمران خان کو ایسے وقت میں چھوڑنا غداری سمجھتا ہوں، خان کہے گا توالیکشن لڑوں گا۔

Related Posts