وزیراعظم قوم سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں، حنید لاکھانی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اربوں کا ٹیکس دینے والے شہر پر دس فیصد بھی خرچ نہیں ہوتا، حنید لاکھانی
اربوں کا ٹیکس دینے والے شہر پر دس فیصد بھی خرچ نہیں ہوتا، حنید لاکھانی

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ زرعی اور صنعتی شعبوں کی ترقی کے وفاقی حکومت کی حکمت عملی اور کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

وزیراعظم کی ہدایت پر صنعتوں کے لیئے پیکج سے معاشی ترقی میں تیزی آئی ہے ماضی کی حکومتوں کے اربوں روپے جو تاجر برادری کے ریفنڈ باقی تھے وہ پی ٹی آئی کی حکومت نے واپس کیے ہیں تاکہ کاروبار چلے اور تاجروں کوسہولت ملے۔

ایک سروے رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین سے چار ماہ سے پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے اور بہت جلد ملکی معیشت دوبارہ مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہو جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ سابقہ ادوار میں توانائی کے شعبے میں غلط اور مہنگے معاہدوں سے قومی خزانے کو بہت نقصان ہوا تاجروں کے ریفنڈ کلیمز ان کو نہیں دیئے گئے مراعات نہ ملنے کی وجہ سے انڈسٹری بحرانوں کا شکار ہوگئی۔

لیکن پی ٹی آئی کی حکومت کوئی ایسا معاہدہ نہیں کریگی جس سے قومی خزانے کو کوئی نقصان ہو، وفاقی حکومت ملکی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم عمران خان قوم سے کیے گئے اپنے ہر وعدے کی تکمیل کے لیئے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

تاجروں کی بحالی اور صنعتوں کا پہیہ رواں دواں ہے، ملک تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور کاروبار کے مواقع پیدا ہورہے ہیں، کاروبار بڑھے گا معیشت بہتر ہوگی توروزگار کے مواقع پیدا ہونگے جس سے بیروزگاری میں کمی آئے گی اور لوگوں کی قوت خرید میں اضافے سے مہنگائی میں کمی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پہلے تعمیراتی شعبے کے لیئے پیکچ کا اعلان کیا تا کہ وہ صنعت بہتر ہو اور اب انڈسٹریل شعبے کو پیکج دینے سے ملکی معیشت کو مزید سہارا ملے گا اور تاجر وں سمیت بین الاقوامی سرمایہ داروں کے لیئے بھی سرمایہ کاری کے لیئے نئے مواقع پیدا ہونگے۔

Related Posts