اسلام آباد: قومی ائیرلائنز پی آئی اے کا خصوصی طیارہ کورونا سے بچاؤ کی سائنو ویک ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں لے کر اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ ویکسین حکومت پاکستان اور وزارت صحت کی ایما پر خصوصی طیارہ سے لائی گئی،
خیال رہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤکی ویکسین کی کل 15 کھیپیں پاکستان پہنچ چکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اب تک 35 لاکھ سے کچھ زیادہ شہریوں کو کورونا ویکسین لگائی جاسکی ہے۔
اس سے قبل پی آئی اے کی چھ خصوصی پروازیں لاکھوں ویکسین کی خوراکیں پاکستان لے کر آچکی ہیں۔ حالیہ ویکسین چین سے پرواز نمبر پی کے 6852 کے ذریعے 4 بجے اسلام آباد پہنچی ہے۔
ترجمان پی آئی اے نے مزید کہا کہ ملک میں کورونا کی شدت میں اضافے کے باعث ویکسین درآمد تیز کردی گئی ہے، اس سے قبل پی آئی اے کی 6 خصوصی پروازیں لاکھوں ویکسین پاکستان پہنچائی جا چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم نے اہلیہ اور وفد کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی