ضلع شرقی کی کارکردگی میں مرحلہ وار بہتری آرہی ہے،وسیم مصطفی سومرو

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ضلع شرقی کی کارکردگی میں مرحلہ وار بہتری آرہی ہے،وسیم مصطفی سومرو
ضلع شرقی کی کارکردگی میں مرحلہ وار بہتری آرہی ہے،وسیم مصطفی سومرو

کراچی: میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو نے کہا ہے کہ بلدیہ شرقی میں قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے فرائض سر انجام دئیے جارہے ہیں، بلدیہ شرقی میں جو ملازمین تعینات ہیں وہ اپنے فرائض سر انجام دینے میں ہر ممکن کردار ادا کر رہے ہیں۔

ملازمین کے اضافی بوجھ سے اجتناب برتا گیا ہے لیکن ضروری سروسز میں ان کی ضرورت کے لحاظ سے کمی کو پورا کیا گیا ہے،انہوں نے مزید کہا ہے کہ بلدیہ شرقی کے اخراجات کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے پیٹرول وڈیزل اخراجات کو پچاس فیصد تک کم کیا گیا ہے۔

ہم اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ ہمارے وسائل محدود ہیں اور اسی میں رہتے ہوئے ہمیں ضلع شرقی کو بہتری کی جانب گامزن کرنا ہے، فیومیگیشن اور نائیٹ سوئپنگ کے حوالے سے ضروری اسٹاف اور اخراجات کو کم کیا گیا ہے۔

جبکہ اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر کام کی رفتار کو تیز رکھ کر ضلع شرقی میں مذکورہ امور میں بہتری لائی گئی ہے آؤٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے پیش نظر افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔

اسی طرح چارجڈ پارکنگ کو بھی قانونی دائرہ کار میں رکھ کر امور بہتر کئے گئے ہیں،ڈپٹی کمشنر ایسٹ / ایڈمنسٹریٹر ایسٹ محمد علی شاہ کے احکامات کے تحت مذکورہ امور میں بہتری لانے کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر انسداد تجاوزات کی مہمات سر انجام دیکر ضلع شرقی میں تجاوزات اور ناجائز تعمیرات کو مسمار کیا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں بعض ایسے امور بھی سر انجام دئیے گئے ہیں جو سالوں سے شرمندہ تعبیر بنے ہوئے تھے ضلع شرقی میں بہتری کے حوالے سے نمایاں اقدامات جاری ہیں اسی طرح ضلع شرقی میں سڑکیں، اسٹریٹ لائٹس کے حوالے سے نمایاں کام سر انجام دئیے گئے ہیں جس کے بعد صورتحال کافی حد تک بہتر ہوگئی ہے۔

افسوسناک امر یہ ہے کہ چند ذرائع ابلاغ من گھڑت اور حقائق کے منافی بلاتصدیق اور زبانی جمع خرچ پر مبنی خبریں چلا رہے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،میڈیا نمائندگان سے گزارش ہے کہ میڈیا کے مثبت تعاون اور بہتری کیلئے نشاندہیوں کو ہمیشہ اولین ترجیح دیں گے، تنقید برائے تعمیر کو ہمیشہ ویل کم کہیں گے مگر بلاجواز کردار کشی سے قبل ایک مرتبہ اس کی تصدیق کر لی جائے کہ کہیں وہ غلط تو نہیں۔

Related Posts