مہنگائی کے ہاتھوں تنگ جڑواں شہروں کے عوام نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہنگائی کے ہاتھوں تنگ جڑواں شہروں کے عوام نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
مہنگائی کے ہاتھوں تنگ جڑواں شہروں کے عوام نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

راولپنڈی:جڑواں شہروں کے عوام مہنگائی سے تنگ آگئے، غریب کمزور طبقے کا کہنا ہے کہ مہنگائی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ ایک وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوچکا ہے، کوئی پرسان حال نہیں، شہریوں نے تمام صورتحال کا موجودہ حکومت کو ذمہ دار قرار دے دیا۔

ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ روز روز مرنے سے بہتر ہے کہ ایک ہی دفعہ ہمیں مار دیا جائے، ہمارے بچے گھروں میں فاقوں سے نڈھال ہیں۔

ہم پریشان ہیں کریں تو کیا کریں؟ لاک ڈاؤن کئے جارہے ہیں، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کا بہانہ بنا کر ہم غریبوں کو تھانوں میں بند کیا جارہا ہے، کھانے کے لئے دو وقت کی روٹی نہیں ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ غریب کو اس وقت صرف دو وقت کے کھانے کی فکر ہے، نہ عید کے کپڑوں کی نہ جوتوں کی اور نہ ہی دوسری لگژری اشیاء کی،پی ٹی آئی کی حکومت جب سے آئی ہے تب سے غریب ایک وقت کی روٹی سے بھی دور ہو گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی حکومت نے بڑے دعوے کیے تھے کہ ہم غربت مٹا دیں گے،نوکریاں دیں گے،دودھ اور شہد کی نہریں بہا دیں گے، ہم غریبوں کے لئے آج تک اس حکومت نے کیا کیا ہے؟

مہنگائی کو کنٹرول نہیں کیا گیا اڑھائی سال کا عرصہ ہوگیا ہے،پی ٹی آئی کی گورنمنٹ کو مہنگائی کا جن بے قابو ہوتا جا رہا ہے،اگر مہنگائی اسی طرح بڑھتی رہی تو غریب مر جائیں گے۔

نا غریب رہے گا نہ غربت، حکومت کو چاہئے کہ ہم غریبوں پر رحم کرے اور ہمارے لئے اقدامات کئے جائیں،تاکہ ہمارے بچے اور ہم بھی اس مہنگائی کے دور میں پیٹ بھر کر کھانا کھا سکیں۔

Related Posts