اسلام آباد: معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ قو می جہازوں کو فلم شوٹنگز اور سکریپ میں بیچنے والے نوٹنکی میڈیا پر لیکچر دے رہے ہیں۔اپنے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ قو می جہازوں کو فلم شوٹنگز اور اسکریپ میں بیچنے والے نوٹنکی میڈیا پر لیکچر دے رہے ہیں۔
نااہل لیگ کا چیف ایگزیکٹو جرمنی جاتے ہوئے پی آئی اے جہاز ساتھ لے گیا تھا، 2 سال بعد غائب جہاز کا پتہ تحقیقات کے بعد تب لگا جب جہاز جرمنی پہنچ گیا تھا، مسقط ایئرپورٹ پر پی آئی اے جہاز لاوارث چھوڑ دینے والے اپنا ماضی دیکھ لیں۔
براڈشیٹ معاملے پر ایک بار پھر لیگی پٹواری مٹھائی کھا کر الٹی کر رہے ہیں، لگتا ہے ارسطو صاحب نے بھی برطانوی کورٹ کے فیصلے کا اردو ترجمہ پڑھ لیا ہے۔دو ہفتے سے براڈشیٹ کا نام لیکر اچھل کود کرنے والے اسے لطیفہ کہہ رہے ہیں۔
عزت اور ساکھ جیسے الفاظ نااہل لیگ کو بالکل نہیں ججتے۔مہینے میں 4 بار ہارٹ اٹیک اور 15 جھوٹی بیماریوں میں مبتلا ہوکر ملک سے بھاگنے والے عزت کی بات نہ کریں، جس کابینہ کا وزیراعظم سمیت وزیر خارجہ و داخلہ بیرون ملک اقامہ پر مالی چپڑاسی ہوں ان کو ساکھ کا کیا پتہ؟۔
آلِ شریف اور درباری لوٹ مار میں بین الاقوامی سطح پر مشہور اور ملک کی بدنامی کا باعث بنے۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا پی ڈٰی ایم ایک کرپٹ ٹولے کا نام ہے جس میں ہر ایک سیاستدان دوسرے سے زیادہ کرپٹ ہے۔پی ڈٰی ایم میں شامل جماعتوں کو پاکستان کی عوام الیکشن میں مسترد کر چکی ہے۔
مولانا پہلی بار حکومت سے باہر رہ کرعوام کو گمراہ کر رہے ہیں گزشتہ ادوار میں مولانا فضل الرحمان کو کبھی کرپشن نظر نہیں آئی ہے، موجودہ دور میں پاکستان کی ترقی اور معیشت کی درست سمت جانا ان کو راس نہیں آرہی ہے۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے بلاول زرداری کی شروعات ہی کرپشن سے ہوئی ہے۔
13 سالوں میں بلاول کی حکومت نے سندھ کی عوام سے بنیادی سہولیات ہی چھین لی ہیں۔ سندھ میں روانہ کرپشن کے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں۔ زکواۃ سے لیکر معذور افراد کے فنڈ بھی سندھ میں ہڑپ کر دیئے جاتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کو سندھ کی عوم کی بد دعائیں لے ڈوبیں گی۔