لاہور:صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ آج بھی پاکستان کی عوام وزیر اعظم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اس جدوجہد میں ہمیشہ اُن کے رہے گی،صوبائی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان سے اظہارِ یکجہتی عوام کا ان پر اعتماد کا اظہار ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہیش ٹیگ کپتان کا بڑھتا ہوا پاکستان ٹاپ ٹرینڈ بن گیاہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ ملک کی عوام اپنے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہے۔
پاکستان کی عوام آج بھی وزیراعظم @ImranKhanPTI کے شانہ بشانہ کھڑے ھیں اور پاکستان کے تمام داخلی خارجی اور معاشی مسائل کے حل کے لیے صرف وزیراعظم عمران خان سے توقعات وابستہ کیے ھوئے ھیں۔
پاکستان زندہ باد وزیر اعظم عمران خان پائندہ باد #کپتان_کا_بڑھتا_ھوا_پاکستان— Fayaz ul Hassan Chohan (@Fayazchohanpk) July 12, 2020