سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں، خرم شیر زمان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Khurram Sherzaman expressed concern over violations of Corona SOPs in Karachi

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ قومی اسمبلی میں حکومتی مالی سال کے بجٹ2020-21 کی منظوری پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو منہ کی کھانا پڑی،اپوزیشن جماعتیں عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دماغوں سے نکال دیں۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ عمران خان کرپشن اور کرپٹ مافیا کو جلد اس ملک سے مائنس کریں گے،اپوزیشن جماعتیں اپنی بددیانتی کے حوالے سے سپریم کورٹ سے سرٹیفائیڈ ہیں۔

انصاف ہاؤس سے جاری کردہ بیان میں صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ہٹلر کہنے والوں نے اپنے دور حکومت میں کوئی فلاحی کام سرانجام نہیں دیے۔

پی آئی اے کے بدلے اسٹیل مل کو فروخت کرنے والے وزیر اعظم عمران خان کو پالیسیوں کا درس نہ دیں، سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں قومی اداروں کو تباہ کرنے والوں کو اداروں کے لیے بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیئے۔

پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے اپنے سیاسی ورکروں کو نوکریاں دینے کے لیے پی آئی اے میں ضرورت سے کئی زیادہ اسٹاف بھرتی کیا،یہی وجہ ہے کہ لیگی رہنماء مشاہد اللہ صاحب کہتے ہیں کہ جعلی لائسنس رکھنے والے پائلٹس کو نوکریوں سے نہ نکالا جائے۔

پیٹرول کی قیمتوں پر اپوزیشن نے تنقید کی کہ وزیر اعظم مافیا کہ آگے ہار مان گئے،اپوزیشن یاد رکھیں کہ ان سے بڑا مافیا اس ملک میں نہیں، اپوزیشن یقین رکھے مافیا کا علاج شروع ہوگیا ہے،بس تھوڑا انتظار کریں،وزیراعظم کی 24 سال کی جدوجہد رائیگاں نہیں جائیگی۔

Related Posts