مسافر نے چلتی ٹرین میں نیم برہنہ ہوکر نہانا شروع کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسافر نے چلتی ٹرین میں نیم برہنہ ہوکر نہانا شروع کردیا
مسافر نے چلتی ٹرین میں نیم برہنہ ہوکر نہانا شروع کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن:سوشل میڈیا پر لوگ مشہور ہونے کے لئے مختلف قسم کے اقدامات کرتے نظر آتے ہیں، مگر ایک شخص نے انتہاء کرتے ہوئے بغیر کچھ سوچے سمجھے چلتی ٹرین میں مسافروں کے سامنے نیم برہنہ ہوکر نہانا شروع کر دیا۔

بین الاقوانی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کی میٹرو ٹرین میں مسافر اس وقت حیران و پریشان ہوگئے جب ٹرین میں بیٹھا ایک شخص اچانک نیم برہنہ ہوگیا۔

اس کے بعد امریکی شہری میں اپنے سوٹ کیس کو کھولا اور اس میں کھڑا ہوگیا، سوٹ کیس میں بظاہر ایک ٹب، پانی کی بوتل، صابن اور اسپنج بھی موجود تھا۔

تاہم شہری نے ٹب میں بوتل میں سے پانی نکالا اور پھر اسپنج جسم پر پھیرنے لگا، اس دوران اس نے سوٹ کیس میں سے صابن کی بوتل نکالی اور اسے جسم پر لگانا شروع کر دیا۔

مزید پڑھیں:بھارتی پنجاب کے فوجی اڈے پر دوسرے روز بھی فائرنگ، ایک اور فوجی ہلاک

ا س کے بعد اس شخص نے پانی سے جسم صاف کرتے ہوئے تولیہ کا استعمال کیا اور پھر کپڑے پہننے لگ گیا۔شہری کو سوٹ کیس میں کھڑا ہوکر نہاتا دیکھ کر وہاں موجود کچھ مسافر اٹھ کر چلے گئے اور کچھ اس کی حرکت پر ہنستے رہے۔سوشل میڈیا پر مذکورہ شخص کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Related Posts