پیرس: طوطے کی بولنے کی صلاحیت نے اسے 3 سال بعد اپنے مالک سے دوبارہ ملوا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک مغربی افریقی سرمئی طوطا جسے 3 سال قبل فرانس میں چوری کیا گیا تھا، حیرت انگیز واقعات کی ترتیب کے بعد اپنے مالک سے مل گیا۔ گزشتہ ہفتے ایک دکاندار فرانسیسی شہر مارسیلز کے اولڈ پورٹ کے قریب طوطے کو فروخت کرنے کی کوشش کررہا تھا جب پولیس کا وہاں سے گزر ہوا۔
رپورٹ کے مطابق جب پولیس والوں نے پرندے کا معائنہ کیا تو اس کے پاس کوئی شناختی انگوٹھی نہیں تھی ، اسی دوران طوطے نے جیکو، جیکو کہنا شروع کردیا۔ یہ نام فرانس میں طوطوں کے لیے روایتی ہے۔
کرپٹو ایکسچینج ایف ٹی ایکس کے بانی کو منی لانڈرنگ سمیت 13 الزامات کا سامنا
موقع پر موجود ایک پولیس افسر نے یاد کیا کہ ایک شہری نے 2020 میں اس نام کے اپنے افریقی سرمئی طوطے کی گمشدگی کی اطلاع دی تھی۔ اس نے پولیس اسٹیشن میں ہر ایک کو بتایا تھا کہ طوطے کی نشانی یہ ہے کہ وہ اپنا نام خود بتائے گا جو کہ جیکو ہے۔
فرانسیسی اخبار ’لا پروونس‘ نے رپورٹ کیا کہ مالک کو اپنا طوطا ملنے کی اطلاع دی گئی جس کے بعد شہری ایک خیراتی جانوروں کی پناہ گاہ میں اپنے گمشدہ طوطے سے ملنے گیا اور پرندے نے اپنے مالک کو دیکھتے ہی اپنا نام پکارنا شروع کردیا۔