پاکستانی روپیہ دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں بد ترین قرار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی کرنسی کی تنزلی، رواں ہفتے بھارتی اور افغان کرنسی کی نسبت بھی کمزور ہوا
پاکستانی کرنسی کی تنزلی، رواں ہفتے بھارتی اور افغان کرنسی کی نسبت بھی کمزور ہوا

رواں سال پاکستانی روپے کی قدر میں 16 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے پاکستانی روپیہ ایشیا کی بدترین کرنسی بن گیا۔

حال ہی میں نجی خبر رساں ادارے میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے، رپورٹ کے مطابق رواں سال پاکستانی کرنسی نے ایشیا کی دیگر کرنسیوں کی نسبت سب سے بُری کارگردگی دکھائی اور تنزلی کا شکار رہی، جس کے باعث پاکستانی روپیہ کو خطے کی بدترین کرنسی قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ رواں سال کے دوران 16 فیصد سے زائد گراوٹ کا شکار رہا جبکہ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر کم نہیں ہوئے، اسٹیٹ بینک کی وضاحت

بزنس ریکارڈر کے مطابق پاکستانی روپیہ، بنگلادیشی ٹکا اور جاپانی ین رواں سال اب تک کی ایشیا کی 3 سب سے بدترین کرنسیاں رہی ہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے اختتام تک بھی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ پاکستانی روپے کی مسلسل بے قدری کا سفر بھی رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔

گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 209 روپے 96 پیسے سے بڑھ کر 211 روپے 48 پیسے تک جاپہنچی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپیہ 50 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد امریکی ڈالر 215 روپے 50 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

معلوم رہے کہ گزشتہ ڈھائی ماہ کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے 50 پیسے مہنگا ہوا ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 28 روپے اور 55 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

Related Posts